ابنا: اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کارندون نے جارح آل سعود کے فوجیوں کی مدد سے مظاہرین پرحملے کئے۔ مظاہرین پر اس وقت حملہ کیا گيا جب وہ منامہ کے شہداء اسکوائر کی طرف جا رہے تھے۔ مظاہرین نے تاکید کی کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے اور وہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نہیں چاہتے ہیں۔ادھر بحرین کے ایک انقلابی رہنما فاضل عباس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نےشہید زہرا صالح کا آخری دیدار کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ فاضل عباس نے العالم کو بتایا کہ حکومت نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور مومنین کو شہید زہرا صالح کا آخری دیدار کرنے سے روک کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کچھ دنوں قبل ایک مظاہرے کے دوران انقلابی خاتون زہرا صالح پر ایک فوجی نے لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کے سرپرچوٹ آئي تھی اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گيا تھا تاہم زہرا صالح کئي دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد شہید ہوگئيں۔ادھر بحرین کی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ مظاہرین پر لوہے کی سلاخوں سے حملے کئے گئے تھے۔ فاضل عباس نے کہا کہ جمعیت وفاق کے رکن میرزا القطری نے اسپتال میں زہرا صالح کی عیادت کرنا چاہی لیکن فوج نے انہیں گرفتار کرلیا۔........ /169
7 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282807
بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے اور ملت بحرین نے گذشتہ شب بھی وسیع پیمانے پر منامہ کی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تھے۔